جولائی 20, 2024

آرمی چیف کا دورہ امریکہ جاری، انتونی بلنکن سے ملاقات

سیاسیات-آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ امریکہ جاری ہے انکی ملاقات امریکہ وزیر خارجہ انتونی بلنکن سے ہوئی۔

آرمی چیف کی دورہ امریکہ میں امریکی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں جاری ہیں جس دوران ان کی سیکرٹری آف اسٹیٹ، ڈیفنس سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹری آف اسٹیٹ سے ملاقاتیں ہوئیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ڈپٹی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقاتیں کیں۔

آرمی چیف کے دورے سے مختلف شعبوں میں پاک امریکہ تعاون بڑھے گا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی جس میں جنرل عاصم منیر نے خاص طورپرکشمیر اور غزہ کے جاری مسائل پر روشنی ڈالی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × two =