نومبر 3, 2024

آرمی چیف عنقریب ایران کا دورہ کریں گے

سیاسیات- ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کے سلسلے میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر تہران کے دورے پر جائیں گے۔

گزشتہ سال پاکستانی فوج کی قیادت سنبھالنے والے جنرل عاصم منیر تہران کا دورہ کریں گے۔ پاکستانی فوج کے اعلی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دورے کی تصدیق کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنرل عاصم منیر تہران میں اعلی ایرانی حکام کے ساتھ سیکورٹی، دفاعی اور سرحدی حالات کے بارے میں مذاکرات کریں گے۔

عہدیدار نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان اچھے سفارتی، سیاسی اور دفاعی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا پاکستان کی فوجی قیادت ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات اور باہمی روابط کو خصوصی اہمیت دیتی ہے۔ جنرل عاصم منیر کا دورہ اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

گذشتہ مہینے ایرانی سفیر کے ساتھ ملاقات میں جنرل عاصم منیر نے ایران کے ساتھ تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔ جنرل عاصم منیر نے ایران کے خلاف پابندیوں کو غیر منصفانہ قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ پاکستانی وزیر اعظم نے جنرل عاصم منیر کو پاکستانی فوج کا سربراہ مقرر کیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

thirteen − eight =