اکتوبر 8, 2024

آرمی چیف سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، سی پیک، افغانستان کی صورتحال اور خطے میں قیام امن پر تبادلہ خیال

سیاسیات- آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے چینی اسٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ چن کنگ کی ملاقات ہوئی جس میں سی پیک، افغانستان کی صورتحال اور خطے میں قیام امن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ہاؤس میں چینی وزیر خارجہ سے ملاقات میں علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران آرمی چیف نے چین پاکستان اسٹریٹجک تعلقات کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ آرمی چیف نے چین پاکستان اکنامک کوریڈور منصوبے کے لیے بھی مکمل حمایت کا اعادہ کیا، یہ منصوبہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا ایک اہم جزو ہے۔

آرمی چیف نے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر پاکستان کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کو بھی سراہا۔ وزیر خارجہ چن گنگ نے برادر ممالک کے درمیان دیرینہ تزویراتی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ چینی وزیر خارجہ نے سی پیک پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، چینی وزیر خارجہ نے سی پیک  کی بروقت تکمیل کے لیے چین کے عزم کا اعادہ کیا۔

چینی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔ دونوں شخصیات نے خطے میں سیکیورٹی کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

آرمی چیف نے خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے میں چین کے کردار کو تسلیم کیا۔ دونوں فریقوں نے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجوں کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں اپنے موجودہ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ فریقین نے پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eleven + two =