اکتوبر 7, 2024

آرمی چیف سے سعودی و اماراتی سفراء کی ملاقات

سیاسیات-آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے دونوں ممالک کے سفرا نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق جرنل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو) میں آرمی چیف سید عاصم منیر سے سعودی سفیر نواف سعید اے المالکی اور متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی سے ہونے والی ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

واضح رہے کہ دوست ممالک کے سفرانے پاکستان کے 17ویں آرمی چیف کے طور پر تعینات ہونے والےجنرل سید عاصم منیرسے عہدہ سنبھالنے کے دودن بعد ملاقات کی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × two =