سیاسیات-پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اداروں سے جھگڑا نہیں، ورکنگ ریلیشن شپ چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف سے درخواست ہے کہ اپنے ادارے کی غیر جانب داری یقینی بنائیں۔
رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان صوبائی اسمبلی کو نامعلوم نمبروں سے فون آرہے ہیں، خاتون رکن اسمبلی مومنہ وحید کو 5 کروڑ روپے دے کر لوٹا بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان حملے کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جےآئی ٹی) کو ہدایات دی گئی ہیں، یہ بہت سنجیدہ نوعیت کے معاملات ہیں ، آرمی چیف ان سب کی شفاف تحقیقات کرائیں۔