جولائی 23, 2024

آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجلی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا فیصلہ

سیاسیات- حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجلی کی بنیادی قیمت میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ کرلیا، نیپرا کی جانب سے اس اضافے کا آج فیصلہ جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ ایک ساتھ ہوگا یا مرحلہ وار اس کا فیصلہ کابینہ کرے گی، بنیادی ٹیرف میں اضافہ یک مشت کیا جائے یا مرحلہ وار؟ اس حوالے سے فیصلے پر مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوسطاً ٹیرف کی فی یونٹ قیمت 24 روپے 82 پیسے سے بڑھ کر 30 روپے تک ہو جائے گی، ٹیکس اور سلیبس کے ساتھ اوسطاً فی یونٹ قیمت 50 روپے تک پہنچ جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے فیصلہ نوٹی فکیشن کی صورت میں ہوگا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eight − 7 =