اکتوبر 6, 2024

آئین کی پاسداری کیلئے ہر طرح کی آل پارٹیز کانفرنس میں بیٹھنے کیلئے تیار ہیں۔ عمران خان

سیاسیات- چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وہ آئین کی پاسداری کیلئے ہر طرح کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں بیٹھنے کیلئے تیار ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر کاظم خان سے ملاقات میں کہا کہ الیکشن مقررہ تاریخ سے آگے گئے تو سمجھیں قانون ختم، الیکشن کی تاریخ مافیا کی سیاسی موت ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ میرے قتل کی سازش میں رانا ثنا اللہ کا کلیدی کردار ہے، سازش کے باقی دو کرداروں کے نام پہلے ہی بتا چکا ہوں، میرے قتل کی تحقیقات سبوتاژ کرنے میں تینوں کا اہم کردار ہے، رانا ثنا اللہ بزدل آدمی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ قتل کی دھمکیوں اور ارادے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا، رانا ثنا اللہ وزیر داخلہ نہیں دہشت گرد مافیا کا رکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن مقررہ تاریخ سے آگے گئے تو سمجھیں قانون ختم، پی ٹی آئی کے امیدوار 30اپریل کے حساب سے مہم جاری رکھیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئین کی پاسداری کیلئے ہر طرح کی  اےپی سی میں بیٹھنے کو تیار ہوں، پی ڈی ایم سیاسی اتحاد نہیں چوروں کا گروہ ہے، الیکشن کی تاریخ مافیا کی سیاسی موت ہے، عدالت عظمیٰ پر الزام تراشی، دباؤمیں لانےکی کوششیں ن لیگ کا پرانا وتیرہ ہے، یہ وہی ہیں جن کےمسلح جتھے سپریم کورٹ پر حملہ آور ہوئے تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

17 − two =