اکتوبر 8, 2024

آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ق تحریک انصاف سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی یقین دہانی کی خواہاں

سیاسیات- سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان سے قبل جوڑ توڑ کی اعصاب شکن جنگ عروج پر پہنچ چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کو اسمبلیوں کی تحلیل مزید 2 ماہ مؤخر کرنے پر قائل کرنے کی کوششیں بظاہر ناکام ہونے کے بعد مسلم لیگ (ق) نے اگلے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی سیاسی اتحادی رہنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے مبینہ طور پر جنوبی پنجاب کے کچھ علاقوں سمیت گجرات ڈویژن اور سیالکوٹ میں 25 سے 30 صوبائی نشستوں کا مطالبہ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ق) کے پاس اس وقت پنجاب اسمبلی میں 10 نشستیں موجود ہیں۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے تصدیق کی کہ پی ٹی آئی کی مسلم لیگ (ق) کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ جاری ہے، انہیں ان کی سیاسی حیثیت کے مطابق حصہ دیا جائے گا اور ساتھ لے کر چلیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی سربراہ آج اپنے ویڈیو لنک خطاب میں دونوں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان کریں گے جس کا بہت انتظار کیا جا رہا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

12 + nine =