دسمبر 11, 2024

50 لاکھ بھارتیوں کو غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر میں بسایا گیا۔ مشعال ملک

سیاسیات۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ ان کے شوہر کو پھانسی گھاٹ کے قریب رکھا ہوا ہے جبکہ بھارت نے کشمیریوں کے تمام حقوق سلب کرلیے ہیں۔

اسلام آباد میں یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ آسیہ اندرابی بہت بیمار ہیں، ان کو تہاڑ جیل میں رکھا ہوا ہے، قربانی دینے والوں کی تحریک کبھی ختم نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کے تمام حقوق سلب کرلیے ہیں، 50 لاکھ بھارتیوں کو غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر میں بسایا گیا، بھارت کی کوشش ہے مقبوضہ کشمیر کو منی انڈیا میں تبدیل کردے۔

مشعال ملک نے کہا کہ کشمیری عذاب سے گزر رہے ہیں لیکن ڈٹے ہوئے ہیں، ہمیں اپنے پیاروں اور رہنماؤں کی لاشیں تک نہیں ملتیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم اور کشمیری تحریک پاکستان کے دفاع کی لائن ہے

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × five =