اکتوبر 6, 2024

40 سال اسرائیلی جیل میں قید رہنے والا فلسطینی رہا

سیاسیات- سب سے طویل عرصے تک اسرائیلی جیلوں میں قید رہنے والے فلسطینی شہری کو رہا کر دیا گیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جیل حکام نے 40 برس قید کاٹنے والے 66 سالہ کریم یونس کو تل ابیب کے شمال میں واقع حدریم جیل سے رہا کیا۔ انہیں 1983 میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں مقبوضہ شام کی گولان کی پہاڑیوں میں ایک اسرائیلی فوجی کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

کریم یونس کا تعلق اسرائیل کے اندر فلسطینی گاؤں آرا سے ہے، ان کی رہائی پر رشتہ داروں اور دوستوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے استقبال کیا۔ کریم یونس نے اپنی رہائی سے متعلق بتایا کہ انہیں اسرائیلی پولیس نے مختلف گاڑیوں کے درمیان منتقل کیا گیا اور تل ابیب کے شمال میں واقع قصبے میں چھوڑ دیا گیا جہاں سے وہ ایک راہگیر کی مدد سے اپنے خاندان سے رابطہ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق جس وقت انہیں اسرائیلی فورسز نے گرفتار کیا وہ فلسطینی جدوجہد میں ایک اہم شخصیت تھے اور انہیں فلسطینی سیاست میں ایک ابھرتا ہوا ستارہ سمجھا جاتا تھا  اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی اکثریت کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے سے ہے، کریم یونس بھی مقبوضہ مغربی کنارے کا شہری ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × two =