اکتوبر 29, 2024

3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت امریکہ کیلئے پیغام ہے، حماس رہنما

سیاسیات-حماس کےعہدیدار سمیع ابوزہری نے کہا ہے کہ ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت امریکی انتظامیہ کیلئے پیغام ہے۔

غیرملکی میڈیا سے گفتگو میں سمیع ابوزہری نے کہا غزہ میں معصوم لوگوں کی ہلاکتیں نہ رکیں توسب کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔

سمیع ابوزہری نے کہا غزہ میں امریکی و صیہونی جارحیت دھماکہ خیز حیثیت رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کو اردن میں شامی سرحد کے قریب ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حملہ شمال مشرقی اردن میں شامی سرحد کے قریب واقع ایک فوجی اڈے میں رہائشی کوارٹرز کے قریب کیا گیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × four =