جولائی 27, 2024

یوم عاشور: دنیا بھر سے ایک کروڑ 60 لاکھ زائرین کربلا پہنچے

سیاسیات- عراقی پارلیمنٹ سروسز کمیشن کے وائس چیئرمین نے اعلان کیا کہ ماہ محرم کے پہلے عشرے میں تقریباً ایک کروڑ 60 لاکھ زائرین کربلا میں داخل ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ زیارت عاشورا کے حوالے سے کربلا میں زائرین کو اعلیٰ سطح کی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔

السعدی نے مزید کہا کہ ہماری ابتدائی جائزہ رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ تقریباً 1کڑور 60 لاکھ عازمین اس صوبے میں داخل ہوئے اور ان کی خاطر مدارات اور خدمات فراہمی کے لئے ہماری انتظامی صلاحیت مناسب اور قابل قدر ہے۔

قبل ازیں عراق کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ عراق کے وزیر داخلہ عبدالامیر الشمری نے جو عاشورا کی اعلیٰ سیکورٹی کمیٹی کے سربراہ ہیں، اعلان کیا کہ عزاداری کے اس پروگرام کے لیے خصوصی سیکورٹی پلان کامیابی کے ساتھ انجام پایا۔

بغداد آپریشنز کمانڈ نے بھی ایک بیان میں کہا ہے یوم عاشور کے موقع پر مقررہ راستوں پر موبائل ٹیموں کی موجودگی اور جلوسوں کی حفاظت کے لیے سیکورٹی فراہم کرنے کا منصوبہ کامیابی کے ساتھ انجام پایا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × 3 =