ستمبر 14, 2024

ہم عنقریب اسرائیل پر دردناک حملے کریں گے، یمنی فورسز

سیاسیات-یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل “یحییٰ سریع” نے کہا کہ اسرائیل کو غزہ میں دوبارہ جارحیت شروع کرنے پر ہمارے دردناک حملوں کو سامنا کرنا پڑے گا۔ ہم اس جنگ میں صیہونی دشمن اور امریکہ کے خلاف تاریخ رقم کریں گے۔ ہماری کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک اسرائیل، غزہ میں اپنی جارحیت سے باز نہیں آتا۔ المسیرہ نے یحییٰ سریع کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی کہ ہمارے لئے یہی بات باعث افتخار ہے کہ فلسطین و غزہ کی حمایت میں ہم نے ایک پُروقار موقف اپنایا جو تاریخ میں زندہ و جاوید رہے گا۔ انہوں نے صیہونی دشمن کے ساتھ اپنی جھڑپوں اور حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر قسم کے حالات کے لئے تیار ہیں اور خود پر ہونے والے ہر حملے کا جواب دیں گے، چاہے یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے ہو امریکہ، سعودی عرب یا یو اے ای کی جانب سے۔ اپنے بیان کے آخر میں یحییٰ سریع نے کہا کہ اگر امریکہ و اسرائیل نے یمن کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تو یہ ان کی بڑی حماقت ہو گی کیونکہ ایسا کرنے کی صورت میں یمنی فورسز انہیں سخت جواب دیں گی۔

یاد رہے کہ “انصار الله” اور یمن کی مسلح افواج نے گزشتہ ہفتے سیز فائر سے پہلے غزہ میں صیہونی جارحیت کے جواب میں اسرائیل کو اپنے ڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ یہ حملے فلسطین کی مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے انجام دئے گئے۔ اسی سلسلے میں یمنیوں نے بحیرہ احمر کے قریب گلیکسی لیڈر نامی اسرائیل بحری جہاز کو پکڑ کر اپنے ساحل پر منتقل کر دیا۔ یہ بحری جہاز اس وقت تحویل میں لیا گیا جب یمنی مسلح افواج نے ایک بیان کے ذریعے بتایا کہ وہ صیہونی مفادات اور بحری جہازوں کو اس وقت تک نشانہ بنائیں گے جب تک یہ غاصب رژیم فلسطینی عوام کے حقوق سلب کرنے اور غزہ میں اپنی جارحیت سے باز نہیں آ جاتی۔ یمن کی افواج نے اس امر پر زور دیا کہ ہم بحیرہ احمر سے گزرنے والے ہر بحری جہاز کو بتا رہے ہیں کہ وہ اسرائیلی بحری جہازوں سے دور رہیں اور اپنے شناختی سسٹم کو اوپن رکھیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twelve − five =