جولائی 14, 2024

گزشتہ چار دنوں میں 48 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا۔ القسام

سیاسیات- القسام بریگیڈز نے گزشتہ چار دنوں میں 48 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور 35 فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا۔

القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حماس جنگجوؤں نے گزشتہ چار دنوں کے دوران غزہ میں 24 جنگی کارروائیوں میں 48 صہیونی فوجیوں کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کیا۔

ابو عبیدہ نے کہا کہ اسرائیلی فورسز کو میزائلوں اور اینٹی پرسنل آلات سے نشانہ بنایا اور صفر فاصلے سے ان کے ساتھ جھڑپیں کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ القسام کے جنگجوؤں نے اسرائیلی فوج کی 35 گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کیا۔  تل ابیب شہر پر بھی میزائل داغے گئے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fourteen − thirteen =