جولائی 20, 2024

کویت: امام بارگاہ پر حملے کے مجرم سمیت 5 افراد کو پھانسی

سیاسیات- کویت میں سزائے موت کے منتظر 5 قیدیوں کو آج پھانسی دیدی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق کویت میں جن 5 قیدیوں کو پھانسی دی گئی ہے ان میں ایک وہ مجرم بھی شامل ہے جو 2015 میں امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ اس دھماکے میں 27 افراد شہید ہوگئے تھے۔

خود کش دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی اور جس مجرم کو پھانسی دی گئی اس کا تعلق بھی داعش ہی سے بتایا جاتا ہے تاہم گرفتاری سے لیکر آج پھانسی تک کسی بھی مقام پر اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

کویت کے پبلک پراسیکیوشن نے بتایا کہ خودکش حملے کے مجرم کے علاوہ جن افراد کو پھانسی دی گئی ان میں 3 قاتل ( ایک مصری اور 2 کویتی) اور ایک سزا یافتہ منشیات فروش ہے جس کا تعلق سری لنکا سے ہے۔ ان سب کو سینٹرل جیل میں پھانسی دی گئی۔

خیال رہے کہ کویت میں پھانسی نسبتاً کم ہے۔ گزشتہ برس نومبر میں 7 افراد کو پھانسی دی گئی تھی جب کہ اس سے قبل آخری بار 2017 میں ایسا ہوا تھا جب حکمران خاندان کے ایک فرد سمیت 7 قیدیوں کو پھانسی دی تھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eleven + six =