ستمبر 15, 2024

کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیری پاکستان کا 76 واں یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں

سیاسیات- مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی آج پاکستان کا 76 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ رات 12 بجتے ہی وادی پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اُٹھی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج کے اہلکاروں کی چپے چے پر تعیناتی اور جبر و استبداد کے باوجود غیور کشمیریوں نے یوم آزادیٔ پاکستان کا جشن شایان شان طریقے سے منایا۔

سرزمین پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کے اظہار کے طور پر کشمیریوں نے جگہ جگہ پاکستانی پرچم لہرادیے۔ دیواروں پر پوسٹرز اور بینرز آویزاں کیے جن میں بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف مزاحمتی نعرے درج تھے۔

ہر گلی اور ہر محلے سے غیور و بہادر کشمیری ٹولیوں کی شکل پاکستان کا پرچم ہاتھوں میں تھامے سڑکوں پر نکل آئے۔ جدوجہد آزادی کشمیر اور پاکستان سے الحاق کے حق میں شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔

مساجد میں پاکستان کے استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اور اجتماعات منعقد کیے گئے۔ یوم آزادی پاکستان پر غیور کشمیریوں کا جذبہ دیدنی تھا۔

دوسری جانب کشمیری رہنماؤں نے ہر سال کی طرح اس سال بھی  آنے والے کل یعنی 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس دن سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے اور بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا جائے گا اور بھارت کو پیغام دیا جائے گا اس کے ہر جبر اور ہتھکنڈے کے باوجود کشمیری اپنی جدوجہد آزادی کو ترک نہیں کریں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × one =