جولائی 27, 2024

کرمان میں دہشت گردی کے المناک سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ڈاکٹر سید محمد علی عون نقوی

سیاسیات- المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبر اور امام علی انسٹیٹیوٹ کے پرنسپل حجة الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد علی عون نقوی کا کرمان کے افسوس ناک سانحہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس سانحہ کی ذمہ دار عالمی استکباری طاقتیں ہیں جو اسلامی جمہوریہ ایران کی غیور انقلابی عوام کو اس طرح کے مذموم ہتھکنڈوں سے کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن دشمن یاد رکھے کہ ایران کی شہید پرور قوم کے حوصلے کبھی پست نہیں ہونگے یہ دہشت گردانہ حملہ دشمن کی بوکھلاہٹ اور شکست کی علامت ہے۔

علامہ ڈاکٹر سید محمد علی عون نقوی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس حادثے میں شہداء کے لواحقین، حوزہ ھائ علمیہ خصوصا رہبر معظم انقلاب حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اور امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fifteen − fourteen =