جولائی 23, 2024

ڈنمارک میں قرآن کریم کی بے حرمتی، عراق میں مظاہرین بے قابو

سیاسیات- سوئیڈن کے بعد ڈنمارک میں شدت پسند گروہ کی جانب سے قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کی کوشش کے بعد بغداد میں عوام نے ڈینش سفارت خانے کی جانب بڑھنے کی کوشش کی اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔

اسپوٹنک نیوز کے مطابق یورپی ملک ڈنمارک میں بھی شدت پسند گروہ نے قرآن مجید کی بے حرمتی کا واقعہ دہرانے کی کوشش کی۔ سوئیڈن کے بعد ڈنمارک میں توہین آمیز عمل کو دہرانے سے عالمی سطح پر مسلمانوں میں غم و غصّے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ واقعے کے ردعمل میں عراقی عوام نے بغداد میں ڈینش سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کرنے کے لئے آگے بڑھنے کی کوشش کی۔ سیکورٹی فورسز نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے مظاہرین کو روکا تو اس موقع پر دونوں میں تصادم بھی ہوا۔

یاد رہے کہ سوئیڈن میں قرآن مجید کی توہین کے بعد عراقی عوام نے بغداد میں سوئیڈش سفارت خانے کو نذر آتش کردیا تھا اور وزیراعظم السودانی نے سوئیڈن کے سفیر کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

عراقی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ڈنمارک میں عراقی سفارت خانے کے باہر قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی سخت مزمت کی ہے اور عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ ایسے اقدامات کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

روسی ویب سائٹ آر ٹی کے مطابق ڈنمارک میں قرآن مجید کی بے حرمتی اور عراقی پرچم کو نذر آتش کرنے کے خلاف صدر پارٹی کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے بغداد کے گرین زون میں داخل ہوکر ڈینش سفارت خانے کی جانب بڑھنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر سیکورٹی فورسز نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے مظاہرین کو روکا تو دونوں میں تصادم ہوا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

20 + 18 =