جولائی 27, 2024

ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور انکے ساتھیوں کی شہادت پر حماس کا تعزیتی پیغام

سیاسیات- حماس نے آیت اللہ رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی، حکومت ایران اور ایرانی عوام کو تعزیت پیش کی ہے۔

فلسطین کی شہاب نیوز ایجنسی کے مطابق فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے آج پیر کو ایک بیان جاری کرکے صدر ایران اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اس سانحے پر رہبر معظم انقلاب اسلامی امام خامنہ ای مد ظلہ العالی، حکومت ایران اور ایرانی عوام کو تہہ دل سے تعزیت پیش کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ شہدا ایران کے ان بہترین رہنماؤں میں تھے جنہوں نے فلسطین اور فلسطینی عوام نیز استقامتی تحریک کی حمایت اور مدد سے کبھی بھی دریغ نہیں کیا اور فلسطینی کاز کی حمایت میں ہمیشہ قابل فخر موقف اپنایا ہے۔

شہید ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اتوار 19مئی کی شام قیز قلعہ سی ڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد شہر تبریز کی جانب واپس جارہے تھے کہ مشرقی آذربائیجان کے علاقے زرقان میں ان کا ہیلی کاپٹر حادثے سے دوچار ہوگیا اور صدر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ درجہ شہادت پر فائز ہوگئے ۔

حادثے کا شکار ہونے والے بدقسمت ہیلی کاپٹر میں شہید صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے ہمراہ وزیر خارجہ شہید حسین امیر عبداللہیان صوبہ مشرقی آذربائیجان کے گورنر شہید مالک رحمتی ،صدر مملکت کے سیکورٹی دستے کے کمانڈر شہید جنرل سید مہدی موسوی موجود تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

17 − ten =