جولائی 22, 2024

پیرس: عزاخانہ سکینہ کے زیرِ اہتمام علمِ غازی عباس برآمد

سیاسیات-فرانس کے درالحکومت پیرس کے نواحی علاقے میں عزاخانہ سکینہ سلام اللہ علیھا کے زیرِ اہتمام علمِ حضرت غازی عباس علیہ السلام برآمد کیا گیا۔

عزا خانہ سکینہ میں سینکڑوں عزاداروں نے نوحہ خوانی اور ماتم کیا۔

عزاداروں نے نواسۂ رسول حضرت امام حسین کو  عباس علمدار کی شہادت کا پرسہ پیش کیا۔

بعد ازاں علامہ حامد رضا نے مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے واقعہ کربلا اور امام حسین اور ان کے رفقاء کی دینِ اسلام کے لیے قربانیوں پر روشنی ڈالی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fifteen − four =