دسمبر 12, 2024

نیتن یاہو غزہ جنگبندی معاہدے کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ حماس

سیاسیات- فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو غزہ جنگ بندی معاہدے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس نے واضح طور پر کہا ہے کہ غزہ جنگ کا مکمل خاتمہ معاہدے میں شامل نہ ہوا تو معاہدے پر اتفاق نہیں کریں گے۔

دوسری جانب اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

ہزاروں کی تعداد میں اسرائیلی مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کے جنون میں مبتلا اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو بارہا یہ بات کہہ چکے ہیں کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے رفح آپریشن ضرور ہو گا اور ہم حماس کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے قطری حکام کو واضح پیغام پہنچا دیا ہے کہ اسرائیل نے معاہدے کے لیے اپنی تجاویز پیش کر دی ہیں، اگر حماس والے معاہدہ نہیں کرتے تو انہیں ملک بدر کر دیا جائے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

seven − seven =