دسمبر 11, 2024

نام نہاد پبلیکیشنز کی جانب سے بانی انقلاب اسلامی کی توہین انتہائی قابل مذمت ہے۔ نمائندہ طلاب المصطفی یونیورسٹی

سیاسیات- المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے نمایندہ طلاب پنجاب پاکستان حجت الاسلام والمسلمین آقای محمد شاهد رضا خان صاحب نے کہا ہے کہ انڈیا میں اکیوبر پبلیکیشنز کی جانب سے رہبر کبیر اور بانی انقلاب جمہوری اسلامی ایران حضرت آیت اللہ العظمی امام خمینی رضوان اللہ تعالٰی کی توہین قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے جس کی میں بطور نمایندہ طلاب سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ۔

نام نہاد پبلیکیشنز نے فکری دہشتگردی کرنے کو ہوا دی اور ایک بیہودہ گھناؤنا ہتھکنڈا استعمال کرتے ہوئے نوجوان نسل کے ذہنوں کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کی۔ ایسی چیزوں کے ساتھ عوام الناس کو امتحان اور آزمائش میں ڈالا جاتا ہے تاکہ مستقبل میں مزید ایسے منصوبے تیار کئے جا سکیں اور عوام الناس کو الجھایا جائے تا کہ بزرگ شخصیات کی توہین کی جا سکے۔

نمایندہ طلاب پبجاب جناب محمد شاهد رضا خان صاحب کا مزید کہنا تھا کہ لوگ بیدار ہیں اور مزید لوگ بیدار رہتے ہوئے دشمن کے ایسے عزائم کو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں اکیوبر نامی پبلیکیشنز نے انڈیا میں چھٹی کلاس کے بچوں کے لئے ایک کتاب چھاپی گئی جس میں رہبر کبیر و بانی انقلاب جمہوری اسلامی ایران حضرت آیت اللہ العظمی امام خمینی رضوان اللہ تعالٰی کی توہین کی گئی تھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × 2 =