اپریل 23, 2024

نئی اسرائیلی حکومت نے فلسطینی اتھارٹی کی امداد روکنے کی دھمکی دے دی

سیاسیات-  اسرائیل کی نئی حکومت نے فلسطینی اتھارٹی کی کچھ آمدنی روکنے کی دھمکی دے دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں حلف اٹھانے والی اسرائیلی کابینہ کے سیکیورٹی اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیلی قبضے کے معاملے پر اقوام متحدہ سے نتائج مانگے تو کچھ آمدنی روک دی جائےگی۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے فلسطینی اتھارٹی نے جنرل اسمبلی سے درخواست کی تھی کہ وہ عالمی عدالت انصاف سے کہے کہ وہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے قبضے کے نتائج پر غور کرے

گزشتہ ماہ کے آخر میں  اسرائیل میں تیسری بار وزیراعظم بننے والے بن یامین نیتن یاہو نے دائیں بازو کی انتہا پسند جماعتوں اور یہودی آرتھوڈوکس جماعتوں کے ساتھ نئی اتحادی حکومت تشکیل دی تھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

7 − 5 =