جولائی 21, 2024

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی طرف سے ضلع کرم میں جنگ اور شرپسندی کے خلاف پرہجوم پریس کانفرنس

سیاسیات-ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی طرف سے ضلع کرم (پاراچنار)میں جنگ اور شرپسندی کے خلاف ایک پرہجوم پریس کانفرنس کی گئی جس میں سیکریٹری جنرل جناب لیاقت بلوچ،ڈپٹی سیکریٹری جنرل جناب علامہ عارف حسین واحدی،جناب سید ناصر عباس شیرازی،جناب طاھر رشید تنولی،جناب پروفیسر خالد مسعود،جناب نصراللہ رندھاوا اور دیگر راہنماؤں نے شرکت کی۔

کونسل کے راہنماؤں نے وفاقی صوبائی حکومتوں اور سیکورٹی فورسز کو متوجہ کیا کہ اس جنگ کو فوری بند کرایا جائے ان تنازعات کا مستقل حل تلاش کیا جائے افغان بارڈر سے شرپسند عناصر کا بارڈر کراس کر کے شرپسندی پھیلانے کی مذمت کی گئی اور افواج پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ اس سرحدی علاقے میں سیکورٹی فورسز کنٹرول کریں اور وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا گیا کہ افغان حکومت کے ساتھ رابطہ کر کے بارڈر سے اس مداخلت کو رکوایا جائے-

اس تنازعہ کے دونوں فریقوں سے سیزفائر کی درخواست کی گئی اور کہا گیا کہ جرگہ سسٹم کے تحت مذاکرات کے ذریعے اس جنگ کا حل تلاش کیا جائے اور اس جنگ کو فرقہ وارانہ جنگ میں تبدیل نہ کیا جائے پاکستان میں تمام مسالک کے پیروکاروں سےاپیل کی گئی کہ سوشل میڈیا پر ایسی فضا نہ بنائی جائے جس سے ملک میں امن و آشتی کی فضا متاثر ہو محرم قریب ہے تمام مسالک کے لوگ امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی یاد انتہائی عقیدت و احترام سے منائیں ملی یکجہتی کونسل نے ہمیشہ فرقہ واریت کو کنٹرول کر کے اتحاد و وحدت کی فضا قائم کی اور پھر بھی اسی مشن کو جاری رکھا جائے گا-

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twelve − six =