جولائی 23, 2024

معروف خطیب علامہ سید شہنشاہ نقوی کی علامہ عارف واحدی سے ملاقات

سیاسیات- معروف عالم دین اور نامور خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ عارف حسین واحدی کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی –

دونوں راہنماؤں نے تفصیل سے ملی مذہبی اور سیاسی امور خاصکر موجودہ سیاسی معاشی بحران پر مشاورت اور گفتگو کی- دونوں راہنما اس بات پر متفق تھے کہ ان بحرانی حالات میں تمام مسالک کے علمائے کرام اور عمائدین کو اپنی صفوں میں اتحاد و وحدت قائم رکھتے ہوئے وطن عزیز کے استحکام کے لئے مثبت کردار ادا کرنا چاہئے-ملک کی سیاسی مذہبی قیادت اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو آپس میں مل بیٹھکر ملکی مسائل کو حل کرنا چاہئے اور ملک کی داخلی سلامتی اور امن و امان کو سبوتاژ کرنا کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں ہے-

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

12 − 7 =