دسمبر 2, 2024

مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے قم المقدس میں مقیم پاکستانی علماء و طلاب کا عظیم الشان اجتماع

سیاسیات-حماس کی جانب سے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے کامیاب آغاز کے بعد پوری دنیا میں مظلوم و مجاہد فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر قم میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے طلاب و علمائے کرام، دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان، مدرسہ امام علیؑ، مجلس وحدت مسلمین، تحریک بیداری امت مصطفیٰ، مدرسہ الامام المنتظر، مدرسہ ثقلین، جامعہ بعثت، جامعہ الولایہ، جامعہ امامؑ القائم، امام المتقینؑ، مدرسہ صاحب الزمان، جامعہ حیدر کرارؑ، جامعہ روحانیت سندھ، پنجاب، بلوچستان، گلگت، کے پی کے اور بلتستان، طلاب کشمیر، طلاب کوئٹہ، موسسہ الصادق کراچی کے زیراہتمام منعقد ہوئی۔

مدرسہ حجتیہ کی مسجد میں منعقد ہونیوالی کانفرنس سے مجلس خبرگان کے رکن حجتہ الاسلام و المسلمین حاج ابولقاسم دولابی، آقائی علی رضا کمیلی نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں معروف نوحہ خوان سید علی صفدر رضوی نے ترانہ شہادت پڑھا، جبکہ صائب جعفری اور عباس ثاقب نے اشعار مقاومت پیش کیے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل حوزہ علمیہ قم میں زیرتعلیم پاکستانی طلاب کی جانب سے فلسطین کی حمایت میں احتجاجی ریلی بھی منعقد کی گئی تھی اور اردو زبان دنیا میں اسرائیلی مظالم کیخلاف آواز حق بھی بلند کی جا رہی ہے۔

مدرسہ ججتیہ کی مسجد میں منعقد ہونیوالی کانفرنس میں علمائے کرام اور طلبہ کے علاوہ بچوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی، جنہوں نے فلسطین کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ مسجد کے دروازے پر زمین پر امریکہ اور اسرائیل کے پرچم بنائے گئے تھے اور استقبالیہ کے ساتھ ہی شہدا کی تصاویر آویزاں تھیں، جن کیساتھ چراغ روشن تھے۔ مقررین نے حماس کی جرات و بہادری کو مثالی قرار دیتے ہوئے علم اسلام بالخصوص مسلم حکومتوں پر زور دیا کہ ناجائز صیہونی ریاست کے مقبوضہ فلسطین پر تسلط کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریںا۔ کانفرنس کے نقیب مولانا زین عباس خان اشعار اور نعروں کے ذریعے جذبات کو گرماتے رہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nine − 1 =