ستمبر 14, 2024

مرکز افکار اسلامی کی جانب سے نہج البلاغہ اور کربلا کے عنوان سے ایک پروگرام کا اہتمام

سیاسیات- مرکز افکار اسلامی کی جانب سے نہج البلاغہ سے آشنائی کے سلسلہ میں “نہج البلاغہ اور کربلا” کے عنوان سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

مرکز افکار اسلامی گذشتہ 22 سال سے کلام امیرالمومنین علیہ السلام کی خدمت میں مشغول ہے۔ نہج البلاغہ سے آشنائی اور اس کی نشر و اشاعت کے لئے اس مرکز کی جانب سے کئی اہم اقدامات کئے گئے۔

اسی سلسلہ کی ایک کڑی اس بار ایام محرم الحرام اور صفر میں “نہج البلاغہ اور کربلا” کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد ہے۔

اس مسابقہ میں مرکز افکار اسلامی کا ہدف کلام امام المتقین علیہ السلام کی نشر و اشاعت کے ساتھ ساتھ “نہج البلاغہ میں اصول اور کربلا میں اس کی عملی تفسیر” کو مدنظر رکھتے ہوئے حضرت سیدالشہداء علیہ السلام کے ان فرامین کو کربلا میں اجرائی کرنے کی عملی صورت کو پیش کرنا ہے۔

امیر بیان حضرت علی علیہ السلام نے نہج البلاغہ کے خطبہ 91 اور خطبہ 187 میں اعلان کیا ” مجھ سے پوچھ لو اس سے پہلے کہ مجھے نہ پاؤ” اور حکمت 147 میں جناب کمیل سے فرمایا “اس سینے میں علم کا ایک وسیع ذخیرہ موجود ہے، کاش اس علم کا لینے والا مجھے کوئی مل جاتا”۔

امیر المومنین علیہ السلام کے اس علم کا ایک ذخیرہ نہج البلاغہ کی صورت میں ہمارے پاس موجود ہے۔ کوشش ہونی چاہئے کہ اس خزانے سے کچھ لیں اسے اپنی زندگیوں کو سنوارنے کے لیے استعمال کریں اور دوسروں کو بھی اس سے آگاہ کریں۔

مرکز افکار اسلامی کے یوٹیوب چینل “نہج البلاغ 1” (nahjulbalagha1) پر جاری اس پروگرام میں “نہج البلاغہ اور کربلا” کے عنوان سے ۱۰ ویڈیوز میں سے ہر ویڈیو میں دئے گئے نہج البلاغہ کے دو حوالے نوٹ کریں اور یکم ربیع الاول 1445ھ تک کل ۲۰ حوالے مرکز افکار اسلامی کی ویب سائٹ (www.afkareislami.com) پر موجود گوگل فارم یا واٹس اپ فارم کے ذریعہ ہمیں ارسال کریں۔

انعامات اور ہدایا میں تبرک کے طور پر پہلا تبرک حرم امیر المومنين علیہ السلام کے گنبد کا پرچم اور اسی طرح دیگر حرم ہائے مطہر کے متعدد تبرکات حاصل کریں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × 3 =