سیاسیات- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ متنازع ترمیمی بل اس ملک کی پرامن اور اتحاد و وحدت کی خوبصورت فضا کو خراب کرنے کی سازش ہے جس کی مذمت کرتے ہیں ریاست پاکستان،سینٹ کے ممبران اور ایوان صدر کو متوجہ کرتے ہیں کہ شدت پسند کالعدم گروہ کی طرف سے چلائی ہوئی فرقہ وارانہ فضا کو اس ملک میں نہ پنپنے دیں یہ ملک پوری قوم کا ہے اس کو مسلکی ملک نہ بننے دیں اہلبیت اطہار اور صحابہ کرام کی توہین کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا یہ توہین توہین کہہ کر چلّانا ایک خوفناک ڈرامہ ہے جس کے خاص مقاصد ہیں ایک مسلک کی سوچ سب پر مسلط نہ ہونے دیں متوجہ رہیں قانون وہ ہوتا ہے جس کو پوری قوم تسلیم کرے ایک گروہ کی سوچ کو مسلط نہیں کرنے دیں گے توہین اور تنقید کو الگ الگ کر کے دیکھیں شیعہ اور سنی کے درمیان امامت و خلافت کا اختلاف صدیوں سے ہے اور رہے گا ہم احترام سب کا کرتے ہیں اپنے عمل سے ہمیشہ ثابت کیا ہے مگر پیغمبر اسلام ص کے بعد ان کے جانشین اور خلیفہ بلافصل صرف اور صرف حضرت امیرالمومنین امام المتقین علی ابن ابیطالب علیہ السلام کو سمجھتے ہیں یہ کسی کی توہین نہیں بلکہ ہمارا بنیادی عقیدہ ہے علاوہ ازیں بلکل واضح ہے کہ تمام امت کا مسلمہ عقیدہ ہے کہ اہلبیت اطہار علیھم السلام اور صحابہ کرام کے قاتلوں اور ان کی توہین کرنے والوں کو مقدسات میں شمار نہیں کیا جا سکتا-