سیاسیات- غزہ میں غیر ملکی فلاحی ادارے کے 7 کارکنوں کی ہلاکت پر متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ تمام سفارتی رابطے معطل کر دیے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل میں تعینات اماراتی سفیر محمد الخواجہ نے اس حوالے سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ امدادی کارکنوں کی ہلاکت سیاہ ترین دن ہے۔
ادھر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اردن کے شاہ عبداللہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی عرب اور اردن کے رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ دو ریاستی حل کی بنیاد پر مسئلہ فلسطین کا سیاسی حل تلاش کرنے ضرورت ہے۔