ستمبر 1, 2024

لاہور: مجلس عزاء میں عزاداروں کا قرآن کریم اُٹھا کر کلام مقدس کی حفاظت کا عہد

سیاسیات- لاہور کی جامع محمدی مسجد میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالم دین علامہ مصطفیٰ مہدی نے عزاداروں سے قرآن پاک کی حفاظت کا عہد لیا۔ اس موقع پر مجلس عزاء میں شریک عزاداروں نے قرآن اُٹھا کر کلام مقدس کی حفاظت کا عہد کیا۔ علامہ مصطفیٰ مہدی کا کہنا تھا کہ قرآن کی حفاظت کا ذمہ خود خدا نے لیا ہے، لیکن سویڈن نے قرآن پاک کی توہین کی اجازت دے کر خود کو مسلم اُمہ کیساتھ جنگ میں صف آراء کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا بچہ بچہ حرمت قرآن پر مر مٹنے کیلئے تیار ہے، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کرے اور سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں۔

علامہ مصطفیٰ مہدی کا کہنا تھا کہ ضرورت تو اس امر کی تھی کہ تمام مسلمان مشترکہ ردعمل دیتے، مگر افسوس کہ امت تقسیم ہونے کے باعث دشمن کبھی توہین رسالت(ص) کرتا ہے تو کبھی توہین قرآن کا مرتکب ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم اللہ سے عہد کرتے ہیں کہ اس کی مقدس کتاب کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اس موقع پر مسجد کی فضا “لبیک کتاب اللہ” کے نعروں سے گونجتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے توہین قرآن کیخلاف ٹھوس موقف کی تائید و حمایت کرتے ہیں، سید علی خامنہ نے اس حوالے سے واضح موقف دے کر امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

14 + 8 =