جولائی 27, 2024

قرآن کریم کی بے حرمتی: عراق میں مشتعل افراد نے سوئیڈش سفارتخانہ جلا دیا

سیاسیات- توہین قرآن کے معاملے پر عراقی دارالحکومت بغداد میں سیکڑوں مشتعل افراد نے دھاوا بولتے ہوئے سوئیڈن کا سفارت خانہ جلادیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوئیڈن کےسفارت خانے پر حملہ عراقی رہنما مقتدیٰ الصدر کےحامیوں نے کیا۔

سوئیڈن کے سفارت خانے کے باہر صبح سویرے مظاہرہ سوئیڈن میں قرآن کی ایک بار پھر بےحرمتی کی اجازت دیے جانے پرکیا گیا تھا۔

اس دوران ہزاروں مظاہرین سوئیڈن کے سفارت خانے میں داخل ہوئے اور وہاں توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگادی۔

عراق کی وزارت خارجہ نے سوئیڈن کا سفارت خانہ جلانے کی مذمت کی ہے اور کہا ہےکہ حکومت نے متعلقہ سکیورٹی حکام کو واقعے کی فوری تحقیقات  کے ساتھ ضروری حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

عراقی حکام کے مطابق واقعے میں سفارت خانے کا عملہ محفوظ ہے، آگ کو بجھا دیا گیا ہے اور صورت حال پر قابو پانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

دوسری جانب سوئیڈش وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سفارت خانے اور سفارتی عملےکی حفاظت کی مکمل ذمہ داری عراقی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

خیال رہےکہ مذکورہ واقعہ سوئیڈن میں آج پھر ہونے والے توہین قرآن کے اعلان کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔

سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں دو افراد نے آج عراقی سفارت خانے کے باہر قرآن کریم کی بے حرمتی اورعراقی پرچم جلانے کا اعلان کیا تھا جس کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ان دو افراد میں سے ایک وہی شخص ہے جس نےگزشتہ ماہ  عیدالاضحیٰ کے روز  اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر قرآن کریم کی بے حرمتی کی تھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

7 + thirteen =