جولائی 21, 2024

قرآن پاک کی بے حرمتی: او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا ورچوئل اجلاس

سیاسیات-قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی ورچوئل  اجلاس بلایا گیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ورچوئل شرکت کی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اجلاس میں قرآن پاک کی بےحرمتی کےواقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ بلاول بھٹو نے  مذہبی منافرت اور اشتعال انگیزی کی کارروائیوں کی بھرپور مذمت کی۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے  ایسےواقعات کی روک تھام کیلئے او آئی سی، اقوام متحدہ سے مربوط حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔

دوسری جانب سکیورٹی خدشات بڑھنے پر سوئیڈن اور ڈنمارک نے مذہبی کتابوں کی بے حرمتی کے واقعات روکنے پر غور شروع کر دیا۔

ڈنمارک کے وزیرخارجہ  نے بلاول بھٹوکو ٹیلی فون کیا۔جس میں بلاول نے ڈنمارک اور دیگر یورپی ملکوں میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات پر گہرے تحفظات ظاہر کیے  اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے ایسے اسلامو فوبیا پر منبی واقعات کو بند کرنے پر زور دیا۔

دوسری جانب سوئیڈش وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم کے تمام 57 ملکوں کو خطوط بھیجے ہیں ،خطوط میں اسلامو فوبک کارروائیوں کی مذمت کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سوئیڈن اور ڈنمارک میں پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات رونما ہوئے، اسلام مخالف انتہا پسندوں نے سوئیڈن میں پارلیمنٹ کے باہر اور ڈنمارک میں سعودی سفارت خانے کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty − 4 =