سیاسیات- قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی دام عزہ سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ،ایام محرم میں عزاداری کو بہتر اور بھرپور طریقے سے منانے، عزاداری میں رکاوٹوں اور مشکلات پر تفصیل سے مشاورت ہوئی قائد محترم نے راہنمائی فرمائی علاوہ ازیں دیگر ملی و مذہبی امور پر مشاورت ہوئی-