جولائی 24, 2024

قائد اعظم سے اختلاف رائے کفر نہیں مگر اختلاف معیاری و مستند ہونا چاہیے۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان

سیاسیات- قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کی رائے سے اختلاف کفر نہیں مگر یہ اختلاف معیاری و مستند ضرور ہونا چاہیے بابائے قوم کا فلسطین بارے موقف ہی پاکستان کی حتمی پالیسی ہے۔ اور عوام کا فیصلہ بھی یہی ہے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین حساس ہونے کے ساتھ ساتھ انسانیت اور اساس پاکستان کا معاملہ بھی ہے قرارداد پاکستان کیساتھ قرارداد فلسطین کا منظور ہونا اساس پاکستان کے ساتھ جڑا ہونے کی واضح اور دو ٹوک دلیل ہے پاکستان ایک جمہوری ریاست ہے اسکی تقدیر کا فیصلہ کسی اور نہیں عوام کے ہاتھ میں ہے دو ریاستی حل کی تجویز دینے والے ریفرنڈم کرا لیں غفلت میں پڑی آنکھیں کھل جائینگی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eighteen − 6 =