جولائی 20, 2024

فوج پاراچنار میں امن و امان بحال کرائے۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

سیاسیات-وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے پارا چنار میں شیعہ مسلمانوں پر افغانی اور مقامی دہشتگردوں کی طرف سے محاصرے اور قتل و غارتگری کی شدید مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ریاستی ادارے، ضلعی انتظامیہ اور حکومت بے بسی کی تصویر اور خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ علاقے کے محاصرے کے باعث اشیائے خور و نوش اور پٹرول کی قلت کے باعث عوام کیلئے شدید مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ ٹل پارہ چنار روڈ کو بند کر دیا گیا ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ افواج پاکستان دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کر کے معصوم شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کرکے علاقے میں امن بحال کروائے۔

میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں حافظ ریاض نجفی نے کہا شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، مگر ریاستی اداروں کی عوام سے لاتعلقی دہشت گردوں کی حمایت کے مترادف ہے۔ پارا چنار حساس علاقہ ہے جہاں ایک سازش کے تحت کچھ عرصے بعد بے گناہ انسانوں کا خون بہایا جاتا ہے۔ دو ماہ پہلے پارا چنار کے ایک سکول میں 7 اساتذہ کو شہید کر دیا گیا، وہ مدد کو پکارتے رہے، مگر کسی انتظامی مشینری نے ان کی مدد نہیں کی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four − two =