جولائی 27, 2024

غزہ کیلئے کوئی بھی ایسا منصوبہ جس میں حماس شامل نہ ہو فریب ہوگا: اسماعیل ہنیہ

سیاسیات-حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے جنگ کے بعد غزہ کے لیے کوئی بھی ایسا منصوبہ جس میں حماس شامل نہ ہو محض فریب ہوگا۔

حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کا ایک خطاب میں کہنا تھا اسرائیلی کارروائی کے خاتمے اور غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے گھروں کی تعمیر نو کے لیے بات چیت پر آمادہ ہیں۔

7 اکتوبر سے شمالی و جنوبی غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری اور زمینی آپریشن میں اب تک ساڑھے 18 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 50 ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔

لیکن جنگی جنون میں مبتلا اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا عالمی دباؤ کو نظرانداز کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اسرائیل آخر تک جنگ جاری رکھے گا، ہمیں کوئی چیز جنگ سے نہیں روک سکتی۔

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حماس کے خاتمے اور فتح کے حصول تک غزہ میں اسرائیل کی جنگ جاری رہے گی۔

چند روز قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کی متحدہ عرب امارات کی قرارداد امریکہ نے ویٹو کر دی دی تھی جبکہ 13 ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا تھا اور برطانیہ نے خود کو ووٹنگ کے عمل سے باہر رکھا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

6 + six =