اکتوبر 25, 2024

غزہ کو ملیامیٹ کرکے عجائب گھر بنا دیا جائے، صہیونی عہدیدار کی شرانگیزی

سیاسیات-غاصب صہیونی شہر متولا کے مئیر نے شرانگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے رہائشیوں کو قتل کرکے شہر کو ملیامیٹ کیا جائے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ مقبوضہ شہر متولا کے مئیر ڈیوڈ آزولای نے فلسطینیوں کے خلاف غیر انسانی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں رہنے والوں کو اپنی زادگاہ کے ساتھ مکمل مٹادیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں دوبارہ رہائش کو ناممکن بناتے ہوئے ملیامیٹ کرکے پولینڈ کے عجائب گھروں کی طرح بنایا جائے جہاں نازیوں نے قتل عام کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ساحل سمندر سے سرحد تک کسی کو غزہ میں رہنے نہ دیا جائے اور ایک عجائب گھر بناکر دنیا کو اسرائیل کی فوجی طاقت دکھائی جائے۔

متولا لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر واقع ایک قصبہ ہے جہاں کے مئیر آزولای نے غزہ جنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر اسرائیل اپنی طاقت کا مکمل مظاہرہ نہ کرے تو حزب اللہ بھی اسرائیل پر حملہ آور ہوگی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eighteen + 6 =