جولائی 27, 2024

غزہ پر زمینی حملے میں اسرائیل کو شدید مزاحمت کا سامنا، 11 فوجی ہلاک

سیاسیات-غزہ پر زمینی حملے میں اسرائیل کو شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔ اسرائیلی فوج نے 11 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے شمالی علاقے میں اسرائیلی فوجیوں کو اینٹی ٹینک میزائل سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 11 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔7 اکتوبر سے اب تک حماس کی جوابی کارروائی میں 13 سو اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یمن کے حوثیوں نے اسرائیلی فوجیوں پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے جبکہ اسرائیلی فورسز نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ قبول کیا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ اسرائیل کے حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

سعودی عرب جبالیہ مہاجر کیمپ پر اسرائیلی فوج کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر انسانی قرار دیا ہے۔ سعودی حکام کا کہنا ہےکہ غزہ پر اسرائیلی حملے رکوانے کے لیے عالمی برادری اسرائیل پر دباؤ ڈالنے میں ناکام رہی ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × 2 =