ستمبر 14, 2024

غزہ پر دوبارہ جارحیت کی صورت میں اسرائیل کو بے مثال رد عمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ حزب اللہ

سیاسیات- حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے غزہ میں عارضی جنگ بندی کے بارے میں کہا ہے کہ “غاصب صیہونی رژیم کو غزہ جنگ میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی اور وہ اپنے مرضی کے خلاف تقریباً 49 دن کے بعد عارضی جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور ہو گئی۔ یہ جنگ بندی توسیع کے قابل ہے۔ یہ جنگ بندی صیہونی حکمرانوں کی مرضی کے خلاف تھی کیونکہ انہوں نے اعلان کیا تھا کہ فوجی طاقت کے بل بوتے پر اسرائیلی یرغمالیوں کو آزاد کروائیں گے لیکن ایسا نہیں کر پائے۔” شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا: “حماس کے ایک رہنما نے ہمیں یقین دہانی کروائی ہے کہ اس جنگ میں اسلامی مزاحمت کے انفرااسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ اگر صیہونی حکمرانوں نے عارضی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد غزہ پر دوبارہ جارحیت کی تو ہم انہیں ایسا ردعمل دکھائیں گے جس جیسا ردعمل انہوں نے اپنی پوری تاریخ میں نہیں دیکھا ہو گا۔”

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا: “یہ جنگ ثقافتی، سماجی اور اخلاقی سلامتی کی جنگ ہے اور خودمختاری کی جنگ ہے۔ اسرائیل سب کیلئے ایک خطرناک غدہ ہے۔ طوفان الاقصی آپریشن ایک عظیم اور جائز اقدام ہے جو مزاحمت پر ایمان کو ظاہر کرتا ہے اور ایک تاریخی فتح ہے۔ یہ فتح باقی رہے گی اور یہ کامیابی فلسطینی سرزمین اور فلسطینیوں کے دلوں میں محفوظ ہو چکی ہے۔ اسی طرح صیہونی رژیم کیلئے شکست بھی لکھی جا چکی ہے اور آئندہ سالوں میں اس کے نتائج زیادہ واضح ہو کر سامنے آئیں گے۔” شیخ نعیم قاسم نے جنوبی لبنان میں صیہونی دشمن کے خلاف جنگ کے بارے میں کہا: “ہم نے لبنان میں جنوبی محاذ کے ذریعے غزہ کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس راستے میں دسیوں شہید پیش کر چکے ہیں۔ غاصب صیہونی رژیم کے خلاف حزب اللہ نے جو آپریشنز انجام دیے ہیں ان کے نتیجے میں 70 ہزار یہودی آبادکار اپنا گھر چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ ایک لاکھ کے قریب صیہونی فوجی لبنان کی سرحد پر تعینات ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ اسی چیز نے غزہ پر صیہونی فوج کا دباو کم کر دیا ہے اور موثر واقع ہوا ہے۔ ہم ہر گز اسرائیل سے خوفزدہ نہیں ہوتے اور لبنان کی خودمختاری کیلئے میدان میں ڈٹے رہیں گے۔”

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × three =