جولائی 20, 2024

غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کو 3 ماہ مکمل، لاکھوں فلسطینی بے گھر

سیاسیات- غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کو 3 ماہ مکمل ہونے پر فلسطین کی مزاحتمی تنظیم حماس نے اسرائیلی جارحیت سے متعلق اعدادو شمار جاری کر دیے۔

حماس میڈیا آفس کے مطابق 7 اکتوبر سے قابض اسرائیلی فوج نے 90 دنوں کے دوران 1876 حملے کیے جس میں شہید اور لاپتا فلسطینیوں کی تعداد 29 ہزار 438 ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 22 ہزار 438 شہداء کی لاشیں اسپتالوں میں لائی گئیں جس میں 9ہزار 730 بچے اور 6ہزار 830 خواتین  شامل ہیں،شہدا میں  326 ڈاکٹرز اور طبی عملے کے 326،سول ڈیفنس کے 42 ارکان اور 106 صحافی شامل ہیں۔

حماس کے مطابق غزہ میں7 ہزار فلسطینی لاپتا ہیں جن میں 70 فیصد بچے اور خواتین ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں 57 ہزار 614 افراد زخمی ہوئے، 6 ہزار شدید زخمیوں کو علاج کے لیے فوری سفر کرنے کی ضرورت ہے، صرف 645 زخمی علاج کے لیے غزہ سے باہر لے جائے گئے جبکہ کینسر کے 10 ہزار مریضوں کو موت کے خطرے کا سامنا ہے۔

حماس میڈیا کی جانب سے جاری اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ صحت کے 99 اہلکار گرفتار اور 10 صحافی حراست میں لیے گئے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

19 − 19 =