جون 24, 2024

غزہ میں قابض صیہونی فوج کی جانب سے وحشیانہ بمباری کے ساتھ ساتھ لوٹ مار کا سلسلہ بھی جاری

سیاسیات- غزہ میں قابض صیہونی فوج کی جانب سے وحشیانہ بمباری اور نسل کشی کے ساتھ لوٹ مار کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میڈیا آفس نے بتایا ہےکہ 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوج غزہ سے لاکھوں ڈالر کی نقدی اور سونا چوری کرچکی ہے۔

غزہ میڈیا آفس کے مطابق درجنوں شہریوں نے شکایات کی ہیں کہ اسرائیلی فوج نے ان کے پیسے اور سونا چرایا ہے، چوری کی گئی نقدی اور سونے کے زیورات کی مالیت 90 ملین شیکل (25 ملین ڈالر) سے زائد ہے۔

رپورٹ کے مطابق چوری کی وارداتیں مختلف طریقوں سے انجام دی گئیں، چیک پوسٹوں پر نقل مکانی کرنے والے افراد کے سامان کی تلاشی کے دوران ان کی نقدی اور زیورات چرائے گئے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے خالی کیے گئے گھروں پر بھی دھاوا بولا اور وہاں لوٹ مار کی، اس دوران بعض صیہونی فوجیوں نے تصاویر اور ویڈیوز بھی بنوائیں جنہیں سوشل میڈیا پر بھی اپلوڈ کیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایک اسرائیلی اخبار نے صیہونی فوجیوں کی لوٹ مارکو غزہ میں منظم چوری کا نام دیا۔

اس سے قبل یورو میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ اسرائیلی فوجیوں نے غزہ میں گھروں پر چھاپوں کے دوران چوری اور لوٹ مار کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج غزہ میں فلسطینیوں کے پیسوں اور سامان کی منظم چوری میں ملوث ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں جان بوجھ کر املاک کی توڑ پھوڑ کی، فلسطینیوں کے سامان کی چوری کی اور لوٹ مار کے بعد گھروں کو آگ بھی لگادی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × three =