ستمبر 14, 2024

غزہ میں عارضی جنگ بندی کے دوسرے روز مزید قیدی رہا کئے جائیں گے

سیاسیات-غیرملکی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے آج مزید قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان 4 روزہ عارضی جنگ بندی معاہدے کے تحت گزشتہ روزحماس نے 24 جبکہ اسرائیل نے 39 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا تھا۔

اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق حماس کی جانب سے آج رہا کیے جانے والے اسرائیلوں کی فہرست کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل کی فضائی حدود میں طیارے کی موجودگی کے شبے میں شمالی علاقے میں سائرن بجا دئیے گئے۔

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے کہ حماس 4 روز کی جنگ بندی سمیت یرغمالیوں کی رہائی اوردیگر نکات پر عمل کرے گی تاہم اس کے انحصار اسرائیل کی جانب سے بھی معاہدے پر مکمل عملدر آمد پر ہے۔حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان جنگ جمعہ کے روز صبح سویرے روک دی گئی۔ جنگ میں وقفے کا پچھلے سات ہفتوں میں یہ پہلا موقع ہے۔

غزہ میں 7 اکتوبر سے اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک 6 ہزار سے زائد بچوں سمیت 15 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty − 18 =