جنوری 22, 2025

غزہ میں حماس کو واضح برتری حاصل ہے۔ صیہونی اخبار

سیاسیات- صہیونی میڈیا نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں حماس کی سرنگوں کو تباہ کرنے میں مکمل ناکام ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ حماس کے غزہ میں زیرزمین پیچیدہ نظام سے صہیونی میڈیا اور مبصرین مبہوت ہوکر رہ گئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ اسرائیلی فوج کے لئے پیچیدہ ترین چیلنج بن چکا ہے۔ یدیعوت احارونوت ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ حماس کے جوان ہر روز گھات لگا کر اسرائیلی فوج پر حملے کرتے ہیں۔ کسی بھی لمحے یہ جوان زیرزمین سرنگوں سے نکل کر مارٹر گولوں اور بکتربند شکن میزائل فائر کرسکتے ہیں۔

صہیونی مبصر یوسی یہوشع نے اخبار میں اپنے کالم میں لکھا ہے کہ حماس کی سرنگوں میں پانی ڈالا جائے تو بھی حماس کی برتری ختم نہیں ہوگی۔

صہیونیوں نے فلسطینی قصبے شجاعیہ کو ڈراونے خواب کا نام دیا ہے جہاں حماس کی سرنگ کے نزدیک صہیونی فوجیوں پر حملہ کرکے کل بھی دسیوں فوجی مار دئیے گئے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

19 + 20 =