جولائی 26, 2024

غزہ میں ایک دن کا بچہ بھی شہید، برتھ سرٹیفیکیٹ سے پہلے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری

سیاسیات- صیہونی افواج کی بمباری میں ایک دن کا بچہ بھی شہید ہوگیا، فلسطینی صحافی نے سوشل میڈیا پر نومولود عدی ابو محسن کی کفن میں لپٹی تصویر جاری کی جس نے ہر دیکھنے والے کی آنکھ اشکبار کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت صحت اور صحافی نے بتایا کہ یہ بچہ ایک روز قبل پیدا ہوا اور اس کا برتھ سرٹیفکیٹ جاری کیے جانے سے قبل اس کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا ہے۔

کئی شیر خواروں کی میتیں اٹھائے فلسطینیوں کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں، ایک والد اپنے دو شیر خواروں کی میتیں اٹھائے میڈیا کو بیان دے رہا ہے جس میں وہ کہتا ہے کہ اسرائیلی فوج کا مقصد بچوں کا قتل عام کرنا ہے، غزہ میں انسانی صورتحال انتہائی بدتر ہوچکی ہے۔

انٹرنیٹ کی بحالی کے بعد ہولناک مناظر سامنے آرہے ہیں، بمباری میں شہید ہونے والے شیر خواروں کی دل دہلا دینے والی تصاویر نے انسانی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے تاہم امریکی، مغربی ویورپی رہنماؤں کی طرف سے اسرائیلی بمباری کو اس کے دفاع کا حق بتایا جارہا ہے۔

غزہ میں کام کرنے والی عالمی انسانی امدادی تنظیموں نے اسرائیل کی بمباری کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × 1 =