جولائی 27, 2024

غزہ میں امن، یرغمالیوں کے تبادلے سے متعلق معاہدے پر پیشرفت ہوئی ہے، قطر

سیاسیات-قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے کہا ہے کہ غزہ سے متعلق معاہدے پر پیشرفت مثبت ہے۔

قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے بیان میں کہا کہ مصر، اسرائیل اور امریکہ کی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہ غزہ میں امن معاہدے اور قیدیوں کی رہائی کے لیے کام کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں ان کے مذاکرات پیرس میں ہوئے جس میں مثبت پیشرفت ہوئی۔

قطری وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ تمام تجاویز حماس کو پیش کی جائیں گی اور توقع ہے کہ حماس ان تجاویزکو عملی طور پر نافذ کرنے کے لیے مذاکرات کرے گی۔ حماس نے مذاکرات کے حصہ بننے کے لیے مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

غزہ پر 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک 24 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eighteen − thirteen =