جولائی 21, 2024

غزہ میں اسرائیلی فوج کی اسپتالوں،اسکول اور گھروں پر شدید بمباری

سیاسیات-غزہ میں اسرائیلی فوج کی اسپتالوں،اسکول اور گھروں پر شدید بمباری سے کل سے اب تک مزید 132 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق خان یونس میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی قابض فوج سے جھڑپیں جاری ہیں، اسرائیل کے تازہ حملوں میں مزید 134 فلسطینی شہید ہوگئے،7 اکتوبر سے اب تک  شہدا کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

ادھر مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی کاروائیوں میں5 فلسطینی شہید، 5 زخمی ہوگئے جبکہ دو گھر گرا دیے۔

رپورٹ کے مطابق نابلس کی یونی ورسٹی سے متعدد طلبا بھی گرفتار کرلیے گئے۔

دوسری جانب تل ابیب کے نزدیک یہودی بستی میں حملے میں ایک اسرائیلی ہلاک اور  18 زخمی ہوگئے جبکہ حملے کے شبے میں 2 فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ناروے کی امدادی تنظیم نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے غزہ کی صورتحال کو صدی کا بدترین انسانی بحران قرار دے دیا۔

ادھر  اسرائیلی وزیردفاع نے کہا ہے کہ جنوبی غزہ میں جاری فوجی آپریشن خاتمے کے قریب ہے ۔جنگ کے خاتمے کے بعدغزہ کی قیادت فلسطینی کریں گے ۔ غزہ میں فلسطینی رہتے ہیں اس لیے مستقبل میں فلسطینی ہی اس پر حکومت کریں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

18 − three =