اکتوبر 29, 2024

غزہ دھماکے میں 6 اسرائیلی فوجی ہلاک،1 دن میں تعداد 10 ہوگئی

سیاسیات-غزہ کے وسطی علاقے بیوریج میں ہونے والے بارودی سرنگ دھماکے میں اسرائیلی فوج کے 6 اہلکار ہلاک ہوگئے اس طرح صرف 24 گھنٹوں میں مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 10 ہوگئی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق بیوریج کے علاقے میں جانے والی فوجی ٹیم میں شامل انجینیئرز ایک تکنیکی کام میں مصروف تھے کہ اچانک زور دار دھماکا ہوگیا۔ جس میں 5 فوجی انجینیئرز موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

دھماکے میں 10 کے قریب اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے جنھیں قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک فوجی انجینیئر دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اسی طرح ایک اور واقعے میں غزہ میں ہی 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے تھے جس کے بعد صرف ایک دن میں مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد بڑھ کر 10 ہوگئی۔

یاد رہے کہ غزہ میں اکتوبر کے آخر میں اسرائیل کی برّی فوجیں داخل ہوگئی تھیں اور تب سے تاحال حماس کے ساتھ دو بدو جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 185 ہوگئی۔

حماس نے اسرائیل میں داخل ہوکر 7 اکتوبر کو فوجیوں کو نشانہ بنایا تھا جن میں 1500 کے قریب اسرائیلی فوجی ہلاک جب کہ 250 سے زائد کو یرغمال بنالیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

9 − 7 =