دسمبر 12, 2024

غزہ جانے والے امدادی ٹرکوں پر انتہا پسند یہودیوں نے حملہ کر دیا

سیاسیات-انتہا پسند یہودی آبادکاروں نے کرم ابو سالم بارڈر کراسنگ بلاک کردی جس کی وجہ سے انسانی امداد غزہ میں داخل نہیں ہو سکی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کے خلاف اسرئیلی فوجیوں اور یہودی آبادکاروں کی جارحیت جاری ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرم ابو سالم سے غزہ جانے والی امداد پر یہودی آبادکاروں نے حملہ کیا، سینکڑوں آبادکاروں نے امدادی ٹرکوں پر حملہ کر کے غزہ جانے سے روک دیا۔

دوسری جانب شمالی غزہ میں آج 3 معصوم بچے کچھ کھانے کو نہ ملنے پر شہید ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کے لاکھوں فلسطینی بدترین قحط کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب غزہ میں شدید بمباری سے 24 گھنٹوں میں  اب تک 110 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں اب تک 27 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 65 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ ناقابل رہائش ہو چکا ہے اور غزہ کی 80 فیصد سے زائد آبادی نقل مکانی کر چکی ہے

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × one =