سیاسیات-عراقی مقاومتی تنظیم کتائب حزب اللہ نے امریکی اتحاد میں شامل افواج پر حملے عارضی طور پر روکنے کا اعلان کیا ہے۔
عراقی مقاومتی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ امریکی اتحاد میں شامل افواج تک غیر معینہ مدت تک حملے روکے جائیں گے۔
تنظیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے روکنے کا مقصد عراقی حکومت کو سیاسی حل کی مہلت فراہم کرنا ہے۔
کتائب حزب اللہ نے کہا ہے کہ غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت کا فیصلہ باقی رہے گا اور وہ اپنی مرضی سے اور دوسروں کی مداخلت کے بغیر ثابت قدم رہیں گے۔ ہم جانتے ہیں کہ ہم کس طرح جہاد کرتے ہیں اور بعض اکثر عراق اور شام میں امریکی قابض افواج کے خلاف دباؤ اور کشیدگی میں اضافے پر احتجاج کرتے ہیں۔ اپنے انسانی اور اخلاقی فرائض کی انجام دہی کے عزم پر باقی ہیں اور ہم نے مشکل ترین حالات میں قانونی اور اخلاقی اقدار کو ملحوظ رکھا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قابض افواج کے خلاف فوجی اور سیکورٹی آپریشنز کو معطل کرنے کا اعلان کرتے ہیں تاہم دوسرے طریقوں سے غزہ کے عوام کا دفاع کرتے رہیں گے اور ہم کتائب حزب اللہ کے بہادر مجاہدین کو بھی اس کی تلقین کرتے ہیں۔ البتہ اگر امریکہ مخاصمت اور ظالمانہ حملے جاری رکھے تو ہم بھی ان شاء اللہ فیصلہ کریں گے اور تمام معاملات اللہ کے ہاتھ میں ہیں۔
اس سے پہلے عراق کی کتائب حزب اللہ نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کی سالگرہ کے موقع پر اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان شائع میں اعلان کیا تھا کہ امریکی غاصبوں کی شکست کی بارہویں برسی کے موقع پر مزاحمت برقرار رہے گی اور خطے میں امریکی دشمن اور اس کے ساتھیوں کی شکست کے سوا کچھ نہیں کوئی آپشن قابل قبول نہیں ہے۔