دسمبر 10, 2024

صیہونی فوج کی بربریت میں 2 ننھی بچیوں سمیت 32 افراد شہید، درجنوں زخمی

سیاسیات۔ فلسطین میں اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ہے، آج بمباری کے دوارن اسرائیلی فوج نے 32 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے، جن میں 2 ننھی بچیاں بھی شامل ہیں۔ فلسطینی صحافی وسام نصیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دو ننھی بچیوں کی تصویر شیئر کی ہے، جنہیں آج غزہ میں شہید کر دیا گیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج صبح جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں اوکل خاندان کی یہ دو بچیاں بھی شہید ہوگئیں۔

دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں کم از کم 32 افراد شہید ہوچکے ہیں، ان میں شمالی غزہ کے 15 افراد بھی شامل ہیں، جہاں اسرائیلی فوج کا محاصرہ چوتھے ہفتے میں داخل ہوچکا ہے۔ خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023ء کے بعد سے اسرائیلی فوج نے 43 ہزار 20 افراد کو شہید اور 1 لاکھ 1 ہزار 110 لوگوں کو زخمی کر دیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twelve − 7 =